• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ تحقیقات میں بشریٰ بی بی کو بھی شامل کرنا چاہئے، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان مبشر ہاشمی کے سوال کیا یہ سنگین تضادات عمران خان کے ایماندار ہونے پر سوال کھڑا کررہے ہیں؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ آئندہ تحقیقات میں بشریٰ بی بی کو بھی شامل کرنا چاہئے.

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کچھ غلط کیا ہے تو انہیں قانون کے مطابق سزا ملنی چاہئے۔ شہزاد اقبال نے کہا کہ توشہ خانہ تحائف کی فروخت سے متعلق سنگین تضادات عمران خان کے ایماندار ہونے پر سوال کھڑا کررہے ہیں.

 عمران خان نے کرپشن کے حوالے سے مخالفین کیلئے اس سے بہت اونچا پیمانہ سیٹ کیا تھا، توشہ خانہ کی گھڑی فروخت کرنے کی منی ٹریل سامنے نہیں ہے، پاکستان میں گھڑی بیچنے کی کچی رسید پیش کی گئی مگر اب بقول پی ٹی آئی گھڑی خریدنے والے شفیق صاحب سامنے آگئے ہیں جو اس سے لاتعلقی ظاہر کررہے ہیں۔

شہزاد اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کی باتیں مان لیں تب بھی توشہ خانہ کے تحائف فروخت سے حاصل ہونے ولا منافع ان کی جیب میں کیوں جانا چاہئے،گھڑی کی ویلیو اگر دس کروڑ تھی تو یہ پورا پیسہ قومی خزانے میں جمع ہونا چاہئے۔

اہم خبریں سے مزید