• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر سندھ سے ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمان کی ملاقات، کراچی کے مسائل پر تبادلہ خیال

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے جمعرات کو گورنر ہاؤس میں ملاقات کی اور شہر کو درپیش مسائل ان کے حل کے لئے اقدامات اور ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کے لئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، آپ کا تجربہ شہر کے مسائل حل کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، ایڈمنسٹریٹر نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں آپ کی رہنمائی معاون ثابت ہوگی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید