• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران اب وقت ویلیاں کھان تے ریلیاں چلان پر صرف کریں، ن لیگ

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے سینئررہنماؤں خواجہ عمران نذیر ، شائستہ پرویز، علی پرویز ملک، عامر خان،ارسلان حیات نے کہا ہے کہ عمران خان اب اکتوبر تک کا وقت "ویلیاں کھان تے ریلیاں چلان" پر صرف کریں۔لگتا ہے کہ تحریک انصاف کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی ہے۔ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرنے والاروزانہ بھانت بھانت کی بولیاں بول رہا ہے۔ چودھری پرویز الٰہی اسمبلی توڑنے کا اعلان کرتے ہیں اور دوسرے دن تحریک انصاف کے ممبر کو وزیر بے محکمہ بنا دیتے ہیں۔گزشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہدی میل کی جانب سے غلط سٹوری شائع کرنے پر معافی مانگنا شہباز شریف کی بے گناہی کا بڑا ثبوت ہے۔لگتا ہے کہ فتنہ خان کو اپنی جماعت کی سربراہی سے بھی ہاتھ دھونا پڑ جائینگے۔نواز شریف کی وطن واپسی سے عمران خان کی نام نہاد مقبولیت کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی ،عمران خان نے حکومت میں ہوتے ہی ملک کو تجربات اور اپوزیشن میں ہوتے ہی سیاسی انتشار کی بھینٹ چڑھایا ۔ عمران خان چاہتے ہیں انتخابی میدان میں کوئی ان کے مد مقابل نہ ہو۔