اسلام آباد(جنگ رپورٹر)کشمیری رہنما مشعال ملک نے کہاہے کہ ہندوستان انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سب سے بڑامجرم ہے،یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، آج ایک بیوی کی حیثیت میں پوچھتی ہوں کیا قصور ہے ہمارا؟انہوں نے ان خیالات کااظہار گذشتہ روز انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے اسلام آباد بار کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے قبل میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آٹھ سال سے ہم نے انہیں نہیں دیکھا۔ بھارت میں جانوروں کے بھی حقوق ہیں لیکن کشمیریوں کے نہیں ہیں، ہندوستان کی آر ایس ایس اٹامک بم بنا رہی ہے، ار ایس ایس یورینیم سیاٹامک بم بنا رہی ہے یہ بہت تشویشناک ہے،اگر ان بموں کا استعمال ہوا تو پورا خطہ جل کر راکھ ہو جائے گا۔ دنیا کشمیریوں کو ان کے حقوق دلوانے میں ہمارا ساتھ دے۔