• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سال اسلام آباد میں ڈینگی کے دو کیس رپورٹ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے ڈی سی اسلام آباد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گزشتہ سال شہر میں ڈینگی کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ گزشتہ سال اسلام آباد میں 3970 اور راولپنڈی میں 6620 کیسز رپورٹ ہوئے۔ سال 2024 میں ڈینگی سے اسلام آباد میں 15 اور راولپنڈی میں 25 اموات ہوئیں۔اجلاس میں انسداد پولیو مہم کے ایریا ڈسٹری بیوشن پلان کی منظوری بھی دی گئی۔جڑواں شہروں کے بارڈر ایریاز میں لاروا کی نشاندہی پر کارروائیوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر بتایا گیاکہ رواں سال اب تک اسلام آباد میں مجموعی طور پر 2 کیسز رپورٹ ہوئےجب کہ رواں ماہ اسلام آباد میں مختلف18مقامات پر لاروا کی نشاندہی ہوئی ،ٹیموں کی جانب سےشہر میں مجموعی طور پر 5518 ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی۔
اسلام آباد سے مزید