راولپنڈی (نمائندہ جنگ) صوبہ پنجاب میں رواں سیزن کپاس کی کاشت کا ہدف 35 لاکھ ایکڑ مقرر کر دیا گیا۔ یہ بات سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ فارمیشنز کو 15مئی تک سو فیصد ہدف کے حصول کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جبکہ کل ہدف کا 28فیصد حاصل کر لیا گیا ہے۔کپاس کی کاشت کے کل ہدف کا 50 فیصد بہاولپور ڈویژن سے حاصل کیا جائیگا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ٹاسک فورس پنجاب محمد شبیر احمد خان، ڈائریکٹر جنرلز زراعت چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں، ڈاکٹر عبدالقیوم، کنسلٹنٹ محکمہ زراعت پنجاب ڈاکٹر محمد انجم علی سمیت دیگر شریک تھے۔