راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سنٹرل پولیس آفس میں ایس پی فیصل گلزار کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب منعقدکی گئی ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فیصل گلزار کو اعزازی شیلڈ اور گلدستہ پیش کیا۔فیصل گلزار نے بطور ڈی پی او میانوالی، خوشاب، بھکر، سرگودھا، راجن پور، اوکاڑہ، بہاولنگر اورحافظ آباد فرائض سر انجام دئیے۔وہ ان دنوں ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی پنجاب تعینات تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیسنگ ہمارے ایمان کا حصہ اور خلق خدا کی خدمت مشن ہونا چاہیئے۔