• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی اسلام آباد کے دو مغوی بازیاب

راولپنڈی ( جنگ نیوز) پنجاب پولیس رحیم یار خان نے کچہ کریمنلز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے دو مغوی بازیاب کروا لئے جبکہ 2اغوا کار زخمی ہوئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ بازیاب مغویوں کی شناخت محمد علی اور سیف الرحمن حیدر کے نام سے ہوئی جن کا تعلق اسلام آباد سے بتایا جارہا ہے۔ رحیم یار خان پولیس کا کچہ ماچھکہ میں دوران پٹرولنگ ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔ پولیس ایکشن کے دوران غیر مصدقہ طور پر 2 ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اغوا کار دونوں مغویوں کو چھوڑ کر کچہ میں فرار ہو گئے۔
اسلام آباد سے مزید