• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سکیورٹی سروسز اپ لفٹنگ کی ہدایت

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت پرفارمنس ایویلیوایشن کانفرنس ہوئی ۔ کانفرنس میں نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے تمام ڈائریکٹرز ،ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اس دوران ایم ڈی سید علی ناصر رضوی نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے زیرانتظام تمام ذیلی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورجن افسران نے تفویض کردہ ذمہ داریوں میں کوتاہی کا مظاہرہ کیا ان سے وضاحت طلب کی گئی۔ انہوں نے ڈائریکٹراین پی ایف ایجوکیشن سسٹم کو تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور تعلیمی اداروں میں اعلیٰ تعلیمی سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔ ایم ڈی نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن سکیورٹی سروسز کی اپ لفٹنگ کے احکامات بھی جاری کئے اور کہا کہ تمام سکیورٹی ممبرزکو اپنی متعلقہ لائنز میں ٹریننگ مہیا کرنے سمیت جدید حفاظتی اصولوں پر مبنی ترتیب فراہم کی جائے۔ایم ڈی نے مزید کہا کہ ایم ڈی سے لے کر نیچے سٹاف تک تمام افسران کی کارکردگی کو مزید موثربنانے کیلئے KPIsمانیٹرنگ میکنزم کو مزید فعال کیا جائے۔
اسلام آباد سے مزید