• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ٹیموں کی آمد و رفت ، سری نگر ہائی وے پر دو گھنٹے ٹریفک روانی متاثر ہوگی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پی ایس ایل کرکٹ ٹیموں کی آمد و رفت کے لئے آج اتوار کو مختلف اوقات میں سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،ٹریفک پولیس کے مطابق آج دن ساڑھے نو بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک روٹ لگایا جائے گا،روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے لئے تعطل آئے گا،اور ٹریفک سست روی کا شکار ہو گی،ترجمان اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کہاہے کہ شہری اس دوران سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں،بلیو ایریا، سیکٹر ایف -6 اور ایف -7 کی جانب سفر کے لیئے ایچ -8 انڈر پاس کا استعمال کیا جائے، سیکٹر آئی اور ایچ کے لئے راولپنڈی پشاور روڈ، آئی جے پی روڈ سے سروس روڈ کا استعمال کریں ،ٹیموں کی آمد و رفت کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد میں ممنوع ہے،سی ٹی اوکیپٹن (ر)سید ذیشان حیدر نے کہاہے کہ شہریوں کی رہنمائی کے لیئے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔