راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کی جانب سے شہر بھر کے پارکس اور گرین بیلٹس کی سجاوٹ اور عوام کو بہترین تفریحی اور سکیورٹی سہولیات فراہمی کا کام جاری ہے۔ ڈائریکٹر جنرل احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر پی ایچ اے نے شاہ سلطان پارک کی تزئین و آرائش کا کام سرانجام دیا۔ شاہ سلطان پارک میں رنگ برنگے پھول پودوں کی بہار دلکش منظر پیش کرتی ہے۔ ڈی جی احمد حسن رانجھا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کو خوبصورت اور سر سبز بنانے سمیت اچھا تفریحی ماحول فراہم کرنے کا عزم ہے۔