• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی پنجاب درجہ چہارم کے 49 ملازمین کی ٹائم سکیل پروموشن

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ریگولر اور ٹائم سکیل پروموشن کا عمل جاری ہے جس کے تسلسل میں سی ٹی ڈی پنجاب کے درجہ چہارم کے 49 ملازمین کو ٹائم سکیل پروموشن دے دی گئی ۔ ترقی پانیوالوں میں 38 دفتری، 8 مالی، 1 نائب قاصد، 1سنٹری ورکر اور1لانگری شامل ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے ٹائم سکیل پالیسی کے تحت ترقی پانے والے ملازمین کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملازمین کی ٹائم سکیل اور ریگولر پروموشن کے لیے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر جاری ہیں۔ میرٹ اورسنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی کا بنیادی حق تمام ملازمین کو بلا تاخیر دیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ یونٹ سربراہان اپنے پروموشن بورڈز کے اجلاس کا باقاعدگی سے انعقاد یقینی بنائیں۔
اسلام آباد سے مزید