راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائشیوں اور الاٹیز پردوسری بار ڈیویلپمنٹ چارجز لاگو کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ اس دوران مظاہرین اور انتظامیہ کے مابین ہاتھا پائی بھی ہوئی جس پرپولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے ۔مظاہرین کے فوکل پرسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انتظامیہ کی طرف سے ڈویلپمنٹ چارجز کا اطلاق ہاؤسنگ سوسائٹی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔