اسلام آباد ( جنگ نیوز) رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی نے استنبول میں EURIE-2025 کانفرنس کے دوران مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی (METU) انقرہ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ یادداشت پر رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے ڈپٹی وائس چانسلر مینجمنٹ رضا خان اور METU کے صدر ڈاکٹر احمد یوزگتلیگل نے دستخط کیے۔ یہ معاہدہ مشترکہ تحقیق، طلبہ اور فیکلٹی کے تبادلوں اور دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان تعلیمی تعاون پر مرکوز ہے ۔ رفاہ یونیورسٹی نے کانفرنس کے دوران ترکی، آذربائیجان، ازبکستان، عراق، قازقستان، شمالی قبرص اور مالٹا کے سات دیگر سرکردہ اداروں کے ساتھ بھی معاہدوں پر دستخط کیے ۔