راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد پولیس نے ایسٹر پر خصوصی سکیورٹی پلان جاری کردیا،ضلع بھر کے گرجا گھروں کی سکیورٹی کے لئے 1500 سے زیادہ پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی چیکنگ سخت کردی گئی ۔ سپروائزری افسران کوہدایت کی گئی ہے کہ گرجا گھروں کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے اور باہمی مشاورت سے سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔ اسلام آباد پولیس نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے بھی ٹریفک پولیس کے خصوصی سکواڈز تشکیل دئیے ہیں۔