• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی بے نظیر ہسپتال او پی ڈی میں ہڑتال

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) وائی ڈی اے بے نظیر ہسپتال کی جانب سے ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف او پی ڈی میں ہڑتال کی گئی ۔ راہنمائوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی نجکاری غریب مریضوں کے لیے علاج کو ناقابلِ رسائی بنا دے گی اور سرکاری صحت کے نظام کو مکمل طور پر تباہ کر دے گی۔ ہم ینگ ڈاکٹرز اپنے روشن مستقبل اور عوام کے علاج کے حق کے تحفظ کے لیے متحد ہیں۔ دوسری طرف طبی عملے اور ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ۔ انتظامیہ کی طرف سے متبادل انتظامات بھی کامیاب نہ ہو سکے۔
اسلام آباد سے مزید