• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران کی استعداد کار مزید بڑھانے کیلئے ٹریننگ بہتر بنائی جائے، آئی جی اسلام آباد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی کی زیر صدارت اسلام آباد پولیس کے آپریشنل کمانڈرز کی کمانڈ کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں تمام ڈویژنل ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز اورایس پیز نے شرکت کی۔ کانفرنس میں تمام آپریشنل کمانڈرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے افسران کو خدمت خلق کے جذبے سے ڈیوٹی دینے، عوام دوست پولیسنگ کرنے کی ہدایت کی جبکہ قتل کے تین بڑے کیسز مختصر عرصے میں حل کرنے پر پولیس ٹیموں کی کاکردگی کوسراہتے ہوئے انہیں شاباش دی ۔ان کیسز کو بروقت ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاریوں کیلئے پولیس ٹیموں نے تین صوبوں کے 9 اضلاع میں 129 ریڈز کئے۔ بہترین فرائض کی انجام دہی پر آئی جی اسلام آباد نے ایک ٹیم کے لئے 50 لاکھ، ایک کیلئے 25 لاکھ اور تیسری ٹیم کے کئے 15 لاکھ روپے انعامات کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسران کی استعداد کارکو مزید بڑھانے کیلئے ٹریننگ کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جائے۔
اسلام آباد سے مزید