• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نے گھڑی نہیں قوم کی عزت اور غیرت کو بیچا، احسن اقبال

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ خان صاحب نے یہ گھڑی نہیں بیچی بلکہ پاکستانی قوم کی عزت اور غیرت کو بیچا ہے خان صاحب کا یہ کہنا کہ میری گھڑی میری مرضی یہ درست نہیں،ق لیگ کے رہنما کامل علی آغا نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے عمران خان کو فی الفور پنجاب اسمبلی نہ توڑنے کا مشورہ دیا ہے

صدر اسلام آبادہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ، شعیب شاہین نے کہا کہ دونوں اسمبلیاں ٹوٹنے کا عمران خان کو فائدہ ہوگااس وقت تک تو عمرا ن دو تہائی سے زائد اکثریت سے کامیاب ہوجائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، احسن اقبال نے کہا کہ خان صاحب کا یہ کہنا کہ میری گھڑی میری مرضی یہ درست نہیں ہے۔

اگروہ وزیراعظم پاکستان نہ ہوتے تو میں دیکھتا کہ انہیں یہ گھڑی کیسے ملتی۔انہیں یہ گھڑی جو کے بہت ہی نایاب گھڑی تھی جس پر سعودی عرب کے حکمران خاندان نے خانہ کعبہ کابالخصوص ماڈل بناکر پاکستان کے وزیراعظم کو وہ گھڑی پیش کی ۔

اہم خبریں سے مزید