کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ مراد علئ شاہ نے پیر کی شب بلاول ہاوس میں چیئرمین پیپلز پارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ،اس ملاقات میں سیلاب متاثرین کی امداد ان کی بحالی اور صوبے کے ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا، ملاقات میں وزیر اعلی سندھ نے بلاول بھٹو کو صوبے میں گیس بحران حل کرنے کے لئے وزیر اعظم پاکستان سے بات کرنے کی درخواست کی
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے دوسرے مرحلے بلدیاتی الیکشن بھی تبادلہ خیال کیا اور سیلاب متاثرین کے لئے غیر ملکی امداد کے حوالے سے بلاول بھٹو کو آگاہ کیا گیا جس پر بلاول بھٹو کی ہدایت نے انھیں سیلاب متاثرین کو سردی سے محفوظ کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔