• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی ادارے کا پاک اسٹار آٹو موبائل کیساتھ میٹرو الیکٹرک بائیکس اسمبلی کیلئے معاہدہ

لاہور(پ ر)چائنہ کے نامور الیکٹرک بائیک بنانے والے ادارے’’یادیہ‘‘کا پاک سٹار آٹو موبائل (پرائیویٹ)لمیٹڈسے الیکٹرک سکوٹرپاکستان مارکیٹ کے لیے اسمبل کرنے کا تکنیکی معاہدہ ہو گیا۔’یادیہ‘ دنیا کا سب سے بڑا الیکٹرک بائیک بنانے والا ادارہ ہے جس نے گزشتہ سال1کروڑ 38لاکھ یونٹ فروخت کیئے۔"یادیہ" پاکستان میں الیکٹرک بائیک اسمبل کرنے کے لیےپاک سٹار آٹوموبائل کمپنی کو برآمد کرے گا۔جوملک میںآٹو رکشہ بنانے والادوسرا بڑا پیداواری ادارہ ہے۔
لاہور سے مزید