• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ نے ایرانی عہدے داروں پر پابندی لگا دی

ویلنگٹن ( نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ نے ایرانی پاسداران انقلاب اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے کمانڈروں سمیت 22ایرانی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ ایرانی حکام پر نیوزی لینڈ کی پابندیوں میں پولیس کا سربراہ بھی شامل ہے۔ اس سے قبل آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے اعلان کیا کہ حکومت ایران میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے جواب میں ایرانی حکومت کے افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کرے گی۔ اس ضمن میں 13افراد اور 2اداروں پر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
یورپ سے سے مزید