• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس، بریت کیخلاف سرکار کی اپیل پر رؤف صدیقی کو نوٹس جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی بریت کے خلاف سرکار کی اپیل پر رؤف صدیقی کو نوٹس جاری کردیئے، عبد الرحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، سرکار نے بھی رئوف صدیقی کی بریت کے خلاف اپیل دائر کی ، عدالت نے پراسیکیوشن اور وکلا صفائی کو 400گواہوں کی فہرست مرتب کرنے کا حکم دے دیا اور ریمارکس دیئے کہ گواہوں کے رول کے لحاظ سے درجہ بندی کر کے فہرست تیار کی جائے، جائے وقوعہ پر موجود گواہوں، لاشوں کی شناخت کرنے والوں، پوسٹ مارٹم کرنے والے اور دیگر گواہوں کی الگ الگ فہرست پیش ، ملزموں کے خلاف شواہد کی تصدیق کرنے والے گواہوں کی بھی الگ فہرست بنائی جائے، عدالت نے سماعت 17جنوری تک ملتوی کردی، رئوف صدیقی کو ٹرائل کورٹ نے بری کیا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید