سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے ٹوئٹر کی قانونی ٹیم میں رد و بدل کر دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹوئٹر نے دفاتر کے کرایوں کی ادائیگی بھی روک دی ہے۔
ٹوئٹر کی جانب سے سابق ملازمین کے علیحدگی کے پیکجز کی ادائیگی بھی نہ کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے چارج سنبھالے کے بعد ٹوئٹر کمپنی سے کئی ملازمین کو نکالا گیا۔
ایلون مسک نے کئی ٹوئٹر اکاؤنٹس کو بحال بھی کیا ہے جن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی شامل ہے۔
ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کے بلیو ٹک والے صارفین کے لیے سبسکرپشن فیس بھی عائد کر دی گئی ہے۔