تہران (اے ایف پی) ایران نے اپنے جنوب مشرقی صوبے سیستان میں ایک عالم کے مبینہ قاتلوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ شہر خش میں عبدالواحد ریگی مسجد امام حسین کے خطیب اور امام تھے۔ اس معتدل عالم کو اغوا کر کے قتل کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت زاہدان میں صوبائی چیف پراسیکیوٹر مہدی شمس آبادی نے بتایا کہ قاتلوں کی شناخت ہوگئی اور انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔