لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے امریکہ میں پاکستانی قونصلیٹ کی بلڈنگ کی فروخت کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی،عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کر دی، عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کس طرح متاثرہ فریق ہے؟آفس نے اعتراض اٹھایا کہ محض فوٹو کاپی تراشوں کو بنیاد بنا کر درخواست دائر نہیں کی جاسکتی ہے، وکیل رانا سکندر نے مؤقف اختیار کیا کہ وزیراعظم نے قونصلیٹ کی عمارت فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔