• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل غزہ فاقوں سے شہید ہورہے ہیں، اسرائیل فتح قرار دے رہا ہے، حافظ نعیم

 اسلام آ باد( نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غزہ کی 21لاکھ کی آبادی کو بھوک کا سامنا ہے، لوگ فاقوں سے شہید ہورہے ہیں جب کہ اسرائیل اسے اپنی فتح قرار دے رہا ہے۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر فلسطین کے ایک نحیف بچے کی تصویر شیئر کرکے اسلامی دنیا کے حکمرانوں اور عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غزہ کا فاقہ زدہ بچہ اٹھارہ ماہ کا محمد زکریا ہے جس کی تصویر امریکا، اور اقوام متحدہ پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔ یہ نام نہاد ʼʼمہذب‘‘ دنیا کی ناکامی اور عالمی قوانین کی پامالی ہے۔امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا ہے کہ فلسطین میں صہیونی افواج کی سفاکیت انسانی تاریخ کی بدترین مثال ہے، اسرائیل کی بارود اور آگ کی بارش بلاتمیز مساجد، ہسپتالوں، سکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید