کراچی (اسٹاف ر پورٹر) حکومت سندھ کا بڑا عوامی ریلیف،شہریوں کی غیرقانونی پارکنگ مافیا سے جان چھوٹ گئی۔کراچی میں سڑکوں سے پارکنگ فیس کا مکمل خاتمہ کردیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب کےشہر بھر میں پارکنگ مفت کرنے کے اعلان پر عمل درآمد شروع، سندھ حکومت نے25ٹاؤنز میں جاری پارکنگ فیس مکمل ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا اب شہر کی تمام سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ فیس لینے پر مکمل طور پر پابندی عائد ہو گی پارکنگ فیس اب صرف پلازہ، پلاٹس یا مخصوص کونسلز کے مخصوص علاقوں میں لی جائے گی۔