کراچی (اسد ابن حسن) آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے 16جولائی کو گورکھ ہل ریزورٹ کی تعمیر و ترقی کے حوالے سنگین اعتراضات کے آڈٹ پیراز جاری کر دیے ہیں۔ مذکورہ پروجیکٹ 2008میں گورکھا ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے شروع کیا جو کیرتھر پہاڑی سلسلے (دادو) اور سطح سمندر سے ساڑھے پانچ ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ اس پروجیکٹ کا تخمینہ 3046ملین روپے لگایا گیا اور اس کو 2022 میں تکمیل پانا تھا۔ اتھارٹی کو مجموعی طور پر 3920 ملین روپے فراہم کیے گئے جس میں سے 3854 ملین روپے خرچ کر دیے گئے مگر پروجیکٹ مکمل نہ ہو سکا۔