• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سفیر کا علاقائی استحکام کیلئے امارات کیساتھ مزید تعاون کا اعادہ

اسلام آباد (محمد صالح ظافر)پاکستان نے خطے کے استحکام کیلئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے،متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کیلئے متحدہ عرب امارات کیساتھ اس معاملے میں مزید تعاون کرنے کے لیے اسلام آباد کی تیاری کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں ایمریٹس سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ (ECSSR) کے ڈائیلاگ سیشن میں پاکستان-متحدہ عرب امارات کے دوطرفہ تعلقات کی اسٹریٹجک گہرائی کو اجاگر کیا۔ابوظہبی میں ECSSR میں منعقدہ ڈائیلاگ سیشن میں شرکت کرتے ہوئے، سفیر فیصل نیاز ترمذی کا ECSSR کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سلطان محمد النعیمی نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس سیشن کا عنوان "متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات" تھا، جس کی نظامت ناصر البنا نے کی۔ یہ سیشن دونوں برادر اقوام کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور اسٹریٹجک تعاون کے نئے راستوں پر غور کرنے کا ایک موقع تھا۔سفیر ترمذی نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے اور کثیر جہتی تعلقات پر زور دیا، جو مشترکہ اقدار، ثقافتی ہم آہنگی اور مضبوط عوامی روابط پر مبنی ہیں۔
اہم خبریں سے مزید