• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معاشی استحکام کی جانب سفر جاری، تمام اشارے مثبت، گوہر اعجاز

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان ‘ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان تین سال سے معاشی استحکام کا سفر طے کر رہا ہے تمام اشارے مثبت آرہے ہیں سنیئر صحافی کامران یوسف نے کہا کہ پاکستان ابھی تک چین اور امریکہ کے درمیان ایک اچھا توازن قائم کرنے میں کامیاب رہا ہے، پاکستان کی پالیسی یہی رہی ہے کہ امریکہ اور چین دونوں سے تعلقات اچھے رکھنا چاہتے ہیں، امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہوتے ہیں تو چین کو اس پر کوئی اعتراض نہیں،میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر خطرناک ہتھیاروں کا استعمال کرتا تھا مگر اب بھوک اور فاقہ کشی کو ہتھیار بنا لیا گیا ہے جس کے بعد دنیا کے کئی ممالک میں اس سفاکیت کے خلاف تیزی آگئی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید