پشاور (جنگ نیوز)سرکاری اور حکومتی عہدے داروں کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کے معاملے میں شفافیت لانے کیلئے حکومت نے توشہ خانہ کو ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔شفافیت یقینی بنانے کے لیےحکومت نے توشہ خانہ کے معاملات کو ڈیجیٹلائزکرنے کا فیصلہ کیا ہے،ڈیجیٹل ریکارڈ کے لیے انوینٹری ایپلی کیشن تیار کرلی گئی ہے،ایپلی کیشن محکمہ داخلہ پنجاب کے اشتراک سے تیار کی گئی۔کابینہ کمیٹی نےتوشہ خانہ قواعد کیلئے سفارشات کو حتمی شکل دیدی،سفارشات منظوری کیلئے جلد وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی۔