• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل حکام کا بانی PTI سے وکالت نامہ پر دستخط کرانے سے انکار، وکلاء کا عدالت سے رجوع

اسلام آباد (خبر نگار) بانی کے وکالت نامے پر دستخط کرا کر نہ دینے کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ بانی کی ہمشیرہ علمیہ خان نے بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ24جون کو لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں مسترد کیں، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنا ہے، جیل حکام سے بار بار وکالت نامہ دستخط کرا کر دینے کی استدعا کی، چار وکلا ظہیر عباس، انتظار پنجوتھا، خالد یوسف، عرفان نیازی وکالت نامہ دستخط کرانے جاتے رہے۔
اہم خبریں سے مزید