• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی، بی آئی ایس پی مستحقین کے بینک اکاؤنٹس نہ کھولنے پر شدید تحفظات

اسلام آباد(تنویر ہاشمی)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی تخفیف غربت نے بی آئی ایس پی کے مستحقین کے کمرشل بینکوں کی جانب سے اکاؤنٹس نہ کھولنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اس حوالے سےا سٹیٹ بینک کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور وزارت کو ہدایت کہ کہ اس معاملے کو فوری طور پر اعلی ٰ سطح پر اٹھایا جائے ، کمیٹی نے بی آئی ایس پی کی میڈیا مہم اور تشہیر پر اور اس کی شفافیت پر بھی سوالات اٹھائے، کمیٹی کا اجلاس میر غلام علی تالپور کی زیر صدارت ہوا، کمیٹی نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ نجی مالیاتی ادارے اور بنک اب بھی روایتی صارفین کو ترجیح دے رہے ہیں اور مستحق افراد کے اکاؤنٹس کھولنے سے گریزاں ہیں۔ اس کے جواب میں، سیکرٹری بی آئی ایس پی نے کمیٹی کو بتایا کہ بی آئی ایس پی سہولت پر مبنی اکاؤنٹس اورشناختی کارڈ سے منسلک موبائل سم کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق والے ڈیجیٹل والٹس اوربنک اکاؤنٹس کا پائلٹ پروجیکٹ 14 اگست کو کراچی میں شروع ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید