• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیرت النبی کی اتباع ہی میں انسانیت کی کامیابی کا راز مضمر ہے، سنیٹر مشتاق

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام جاری پشاور ڈیجیٹل فیسٹ کے دوسرے روز کا افتتاح جماعت اسلامی کے سنیٹر مشتاق احمد خان نے کیا،اس موقع پر ناظم کیمپس اسفندیار ربانی اور ناظم جامعہ نجیب اللہ جان بھی موجود تھے۔سینیٹر مشتاق احمد نے مختلف کتابی اور ثقافتی سٹالز کا دورہ کیا اور بعدازاں طلبہ وطالبات سے سیرت النبیؐ کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیرت النبی کی اتباع ہی میں انسانیت کی کامیابی کا راز مضمر ہے، نبی کریم نے مختصر عرصہ میں ایک ایسا انقلاب برپا کیا جس کے اثرات آج تک اس دنیا پر قائم ہیں۔ مشتاق احمد نے سیرت کوئز میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم بھی کئے۔ ناظم کیمپس نے مہمانان کو یادگاری شیلڈز پیش کیں۔فیسٹیول کے دوسرے روز خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ایم این اے ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی، سفیر نائلہ چوہان، ڈائریکٹر شریعہ اکیڈمی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر فرخندہ ضیاء،وائس چانسلر شہید بے نظیر بھٹو وویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صفیہ ،رکن صوبائی اسمبلی حمیراخاتون ، ڈاکٹر خدیجہ اورہما نے حصہ لیا۔
پشاور سے مزید