لاہور(ٹی وی رپورٹ)مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیاذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے بیان سے پیدا ہونے والی صورت حال پربات چیت کی گئی‘ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے والد کے انٹرویو کے حوالے سے اپنے مو قف سے عمران خان کو آگاہ کیا۔ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ ابھی تھوڑی دیر پہلےعمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ہمارا اتحاد قائم و دائم ہے اور انشاء اللہ رہےگا، ن لیگ اپنا ماتم جاری رکھے۔