سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کم از کم چوہدری پرویز الٰہی کا جی نہیں چاہ رہا اسمبلیاں تحلیل ہوں، کہتے تھے قرضہ نہیں لوں گا مر جاؤں گا، خود تو مرا نہیں عوام کو مار دیا، اگر ہمارے ساتھ ہوتے، آج بھی وزیرِ اعلیٰ ہوتے 70 برس میں جتنے عمران خان نے قرضے لیے کسی نے نہیں لیے، کہتے تھے کہ قرضہ نہیں لوں گا مر جاؤں گا، خود تو مرا نہیں مگر عوام کو مار دیا۔ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 70 برس میں جتنے عمران خان نے قرضے لیے کسی نے نہیں لیے، کہتے تھے کہ قرضہ نہیں لوں گا مر جاؤں گا، خود تو مرا نہیں مگر عوام کو مار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں جو ورثے میں حکومت ملی اس کے حالات ٹھیک نہیں تھے، لیکن ہماری کوشش ہے حالات بہتر کریں گے۔