لاہور(سپیشل رپورٹر) سابق گورنر پنجاب و پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے جنوبی پنجاب کے تمام ڈویژنل ڈسٹرکٹ سٹی تنظیموں سمیت پارٹی الائیڈز ونگز کو ہدایت جاری کی ہے کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں جس بھر پور انداز میں پاکستانی موقف اور مسئلہ کشمیر کی سنگینی پر مقدمہ لڑ کر دنیا بھر کو بھارت کا اصلی چہرہ دکھایا ہے وہ قابل ستائش ہے، پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی تمام تنظیمیں وزیر خارجہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے اظہار یکجہتی کیلئے آج پیر کو بھی صوبہ بھر میں بلاول بھٹو زرداری ریلیاں نکالے گی۔