• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند، معروف گلوکارہ بلقیس خانم انتقال کر گئیں، تدفین آج وادی حسین میں ہوگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند، اپنے عہد کی منفرد و معروف گلو کارہ بلقیس خانم طویل علالت کے بعد انتقال کر گئیں ۔ بلقیس خانم کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغربین امام بارگاہ خیر العمل میں ادا کی جائے گی ۔جبکہ ان کی تدفین وادی حسین میں کی جائے گی ۔وہ مقامی اسپتال میں کئی روز سے زیر علاج تھیں۔لیکن پیر اور منگل کی درمیانی شب ان کی حالت زیادہ خراب ہوگئی تھیں ۔جس کے بعد ڈاکٹروں کے مشورے سے انہیں گھر پر منتقل کردیا گیا تھا۔جہاں بدھ کے روز ان کی حالت مزید خراب ہوگئی ۔اور بعد میں انتقال کر گئیں ۔انہوں نے گائیکی کا آغاز بہت کم عمری میں کیا تھا۔بلقیس خانم نے ریڈیو ، ٹی وی اور فلموں کے اکثر مقبول گیت گائے ۔ان کے ایم مقبول گانوں میں وہ تو خو شبو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا۔اور انوکھا لاڈلا ،کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں،جیسے لا تعداد گانے گائے ۔ بلقیس خانم کا شوبز حلقوں میں ایک اہم نام ہے ۔ ان کی گائیکی سے آنے والے گلو کاروں کیلئے مشعل راہ ہے ۔
اہم خبریں سے مزید