• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے خرچے پر دورے کرکے پاکستان کو لیڈنگ پوزیشن دلوا دی، بلاول

لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اپنے خرچے پر دورے کرکے پاکستان کو لیڈنگ پوزیشن دلوادی، ہوائی ٹکٹ، ہوٹل بل بھی خود ادا کیا، اب فیٹف ہے نہ گرے لسٹ، جی 77 کی قیادت کررہے ہیں، میں پاکستان کا واحد وزیر خارجہ ہوں جو اپنا ٹکٹ خریدتا ہے اور ہوٹل کا بل بھی خود ہی ادا کرتا ہے۔

 بیرون ملک اخراجات کا بوجھ قومی خزانے پر نہیں ڈالتا۔ اگر ایسا کرتا بھی تو بطور وزیر خارجہ میرا استحقاق ہے ، میرے بیرون ملک دوروں کا فائدہ میری ذات کو نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کو ہوا ہے۔

ان کی محنت کی وجہ سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے باہر نکلا ہے ، دوروں کی وجہ سے پاکستان کو معاشی فوائد حاصل ہوئے .

انھوں نے کہا پاکستان اس وقت جی 77 یعنی پوری دنیا کے ترقی پذیر ممالک کے اتحاد کی قیادت کر رہا ہے ، ہم نے کوپ 27 میں تباہی سے ازالے کو ایجنڈا میں شامل کروایا جو پاکستان سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کی ایک بڑی کامیابی ہے.

 ہماری جی 77 اصلاحات کی دستاویز کو ملاحظہ کریں۔ دنیا کے تمام ترقی پذیر ممالک نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی فنانشل ادارے امیر ممالک کی بجائے غریب ممالک کو فائدہ دیں۔

اہم خبریں سے مزید