• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے ’بے بی لیشیئس‘ کا ٹیزر شیئر کردیا

کولاج، اسکرین گریب
کولاج، اسکرین گریب 

شوبز انڈسٹری کی معروف سابقہ جوڑی سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی رومانٹک فلم ’بے بی لیشیئس‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

گزشتہ ہفتے اداکارہ سائرہ یوسف اور اداکار شہروز سبزواری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس پر اپنی آنے والی فلم ’بے بی لیشیئس‘ کی پہلی جھلک جاری کی تھی جبکہ اب اس جوڑی نے فلم کا ٹیزر شیئر کیا ہے۔

فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے انسٹاگرام پر کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’یہ خوبصورت یادوں کے ساتھ ایک ناقابلِ یقین سفر تھا‘۔


دوسری جانب شہروز سبزواری نے بھی ٹیزر شیئر کرتے ہوئے یہی کیپشن لکھا ہے ۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی یہ فلم اِن کی طلاق کے دو سال بعد ریلیز ہو رہی ہے۔

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری اس سے قبل بھی ماضی میں ایک دوسرے کے ساتھ اسکرین پر کام کر چکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید