• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہبازشریف کی اسلام آباد خودکش دھماکے کی مذمت

وزیر اعظم شہبازشریف، فائل فوٹو
وزیر اعظم شہبازشریف، فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہبازشریف کی جانب سے اسلام آباد خودکش دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اسلام آباد خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار عدیل حسین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے  افسوس ناک واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

شہباز شریف کی جانب سے شہید پولیس اہلکار کو شہداء پیکج دینے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اپنے لہو کا نذرانہ دے کر دہشت گردوں کو روکا، قوم اپنے بہادروں کو سلام پیش کرتی ہے، پوری قوم مل کر دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی سے بے گناہوں کا خون بہانے کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ عوام دہشت گردی کےخاتمے کے لیے اپنی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

قومی خبریں سے مزید