اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صدر مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ جمعہ کو ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔