• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توقیر حسین شاہ ایک سال کیلئے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تعینات

اسلام آباد (صالح ظافر) وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ، جو کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر ہیں، کی خدمات ایک سال کے لئے برقرار ہیں جیسا کہ انہیں اس مدت کے لئے نئے تخلیق کئے گئے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ کل (اتوار) ریٹائرمنٹ حاصل کرنے والے تھے۔ جمعہ کو حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس وقت وزیر اعظم کے سیکرٹری کے طور پر تعینات پی اے ایس کے بی ایس 22 کے افسر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ کی بطور پرنسپل سیکریٹری وزیر اعظم ، دفتر وزیر اعظم ان کی ریٹائرمنٹ پر، کنٹریکٹ کی بنیاد پر، آخری تنخواہ اور لئے گئے الاؤنسز پر نئی تخلیق شدہ پوسٹ پر 25-12-2022 سے ایک سال کی مدت کے لئے اور اگلے احکامات تک تعیناتی پر وزیراعظم نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو کابینہ سیکرٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ وہ اپنے شاندار کیریئر کے دوران اہم عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے جنیوا میں ڈبلیو ٹی او میں پاکستان کے نمائندے کے طور پر بھی خدمات انجام دیں جہاں انہوں نے ملک کو پاکستان کے مخالفوں کی پیدا کردہ بے شمار مشکلات سے نکالا۔
اہم خبریں سے مزید