راولپنڈی (صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے دہشتگردوں کو سر اٹھانے کا موقع دیا ہے، جن عناصر کا خاتمہ کیا تھا وہ آج پھر سے سر اٹھا رہے ہیں۔ راولپنڈی میں ویمن یونیورسٹی میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ ینگ ڈویلپمنٹ فورم نے جامعات میں خواتین کو تشدد کے خلاف آگاہی دی، کوئی ملک خواتین کو مواقع دئیے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتا۔انہوں نے کہا کہ چین اور بنگلہ دیش کی مثال سب کے سامنے ہے۔