• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکٹ بینچز کو فعال کرنے کی قرار داد کی منظوری قابل تعریف ہے،بلوچستان ہائی کورٹ بار

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل حریفال ایڈووکیٹ نے بلوچستان اسمبلی سے بلوچستان ہائی کورٹ کے سرکٹ بینچز کو ریگولر بینادوں پر فعال کرنے سے متعلق قرار داد کی منظوری کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ صوبے میں عوام کو ان کی دہلیز پر فوری انصاف کی فراہمی کیلئے ایک اہم اور قابل تعریف اقدام ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے وکلاء تنظیمیں کافی عرصے سے بلوچستان ہائی کورٹ کے لورالائی، سبی،تربت اور خضدار کے سرکٹ بینچز کو ریگولر بنیادوں پر فعال کرنے کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں۔ تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر سستا انصاف فراہم ہوسکے۔کیونکہ سرکٹ بینچز کے فعال نہ ہونے سے عوام اور وکلاء دونوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔اب بلوچستان کے سیاسی جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے بھی سرکٹ بینچز کو ریگولر بنیادوں پر فعال کرنے کیلئے بلوچستان اسمبلی میں قرار داد لے آئے اور اس کو منظور بھی کرایا جو کہ ایک قابل تعریف اقدام ہے ۔
کوئٹہ سے مزید