• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکیل رانا آصف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی، لاہور بار کا بھی ہڑتال کا اعلان

لاہور (کورٹ رپورٹر) وکیل رانا محمد آصف کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا معاملہ پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کی کال پر لاہور بار ایسوسی ایشن نے بھی ہڑتال کا اعلان کر دیا،چیف جسٹس پاکستان کی یقین دہانی پر وکلا نے ہڑتال ایک ہفتے کے لیے موخر کی تھی،وکلاء کے مطالبات پورے نہ ہونے پر ہڑتال دوبارہ شروع کر دی گئی،سیکرٹری لاہور بار نے کہا ہے کہ وکلا صاحبان عدالتوں میں پیش نہ ہوں ، سیکرٹری لاہور بار ایسوسی ایشن نے باقاعدہ ہڑتال کا نو ٹیفکیشن جاری کر دیا، نو ٹیفکیشن ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سینئر سول جج کو بھجوا دیا گیا۔
لاہور سے مزید