• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعتماد کا ووٹ، حکمران اتحاد کا پرویز الٰہی کی ناکامی کیلئے پلان بی تیار

اوکاڑہ (وارث حیدری) اعتماد کا ووٹ ،حکمران اتحاد کاپرویز الٰہی کی ناکامی کیلئے پلان بی تیار ،مخصوص ارکان سے نتیجہ خیز روابط کا فیصلہ ،دریشک استعفے کی نامنظوری عارضی سیٹلمنٹ قرار

 تفصیلات کے مطابق عمران خان کی 23دسمبر کو پنجاب و کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کی حکمت عملی ناکام بنانے کے دعویدار حکمران اتحاد جسے اس نے پلان اے کی کامیابی قرار دیا اب اس نے پنجاب اسمبلی کے مخصوص ممبران سے حتمی روابط کیلئے منصوبہ بندی مکمل کر لی ہے جسے پلان بی کا نام دیا گیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت کی حالیہ ملاقات میں اس پلان پر گراس روٹ لیول تک بات چیت ہوئی،جس کے تحت مخصوص ممبران سے روابط کی تکمیل اور مثبت نتیجہ خیزی حکمران اتحاد کے نزدیک پرویز الٰہی کیلئے ایوان سے اعتماد کے ووٹ میں ممکنہ ناکامی کی سب سے بڑی وجہ ہو گی، روابط کیلئے تجویز کئے گئے ممبران مبینہ طور پر پنجاب کی حکمران جماعتوں سے اختلاف رکھتے ہیں,

یہ کام آصف زرداری، چودھری شجاعت ،جہانگیر ترین اور ن لیگ کے اہم رہنما مکمل کریں گے،اسی پلان کے تحت قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز ممکنہ طور پر5جنوری کو واپس وطن آ رہے ہیں، حکمران اتحاد نے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کے استعفے کی نا منظوری کو پی ٹی آئی اور پرویز الٰہی کے مابین عارضی سیٹلمنٹ قرار دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید