• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

لاہور (نمائندہ جنگ) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا،درخواست گزار کے وکیل صدیق اظہر نے موقف اپنایا کہ گورنرپنجاب اسمبلی اجلاس کے دوران کوئی حکم جاری نہیں کر سکتاہے،گورنر پنجاب نے دوبارہ اجلاس طلب کر کے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا پابند کیا، اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے 4 سے 7 روز درکار ہوتے ہیں، گورنر پنجاب نے اگلے روز غیر قانونی وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹی فائی کر دیا، گورنر کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف صدر پاکستان اور وزیراعظم کو خطوط لکھے، مگر گورنر کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا گیا، استدعا ہے کہ عدالت صدر پاکستان، وزیراعظم کو گورنر پنجاب کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے، درخواست میں پرنسپل سیکرٹری ٹو صدر پاکستان، پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم، پرنسل سیکرٹری ٹو گورنر اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید