• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی ہر سڑک پر بہت جلد پیپلز بسیں چلیں گی، شرجیل میمن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی،سندھ کے سینئر وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے ایوان کو یقین دلایا ہے کہ سندھ کی ہر سڑک پر بہت جلد پیپلز بسیں چلیں گی ، سندھ حکومت نے عوام کو بہترین سفری سہولتوں کی فراہمی کا پختہ عزم کررکھا ہے۔ وہ جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میںایم کیو ایم کے رکن صابر قائم خانی کےایک نقطہ اعتراض پر جواب دے رہے تھے۔نکتہ اعتراض پر جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق نے کہا کہ ای سی سی بی ایس کو جامعہ کراچی سے الگ کرنے سے عام طلبا کیلئے تعلیم کے دروازے بند ہوجائینگے۔ قبل ازیں وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے ہر سڑک پر بسز چلیں۔ حیدرآباد کے مختلف علاقوںمیں بہت جلد بسیں چلیں گی ۔ٹریفک کے نظام میں رفارمز لانا ہوں گی۔ہماری کوشش ہے کہ آئندہ ماہ ٹیکسی سروس شروع کریں۔
اہم خبریں سے مزید