• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی؛ سختی سے عملدرآمد ہوگا، چیف کمشنر ایل ٹی او

اسلام آباد (رپورٹ: حنیف خالد) کراچی کے چھ ٹیکس زونوں پر مشتمل ( لارج ٹیکس پئیرز آفس ) کے چیف کمشنر شبیہ الاعجاز نے گزشتہ روز اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالا اس سے ایک روز پہلے وہ لارج ٹیکس پئرز آفس زون ایک کے کمشنر تھے انہوں نے جمعہ کو پہلا انٹرویو جنگ کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد ہو گا سوالوں کا جواب دیتے ہوئے نئے چیف کمشنر کراچی لارج ٹیکس پئیرز آفس شبیہہ ااعجاز نے بڑی بردباری کا اظہار کیا اور ایک ایک سوال کہ مستند اور فائلوں کو دیکھ کر جوابات دئیے کراچی کے چھ ٹیکس زونوں کے نئے چیف نے بتایا کی بڑے ٹیکس دہندگان کا دفتر کراچی (ایل ٹی او کراچی) نے مالی سال 2025 کے ابتدائی پانچ ماہ یعنی جولائی تا نومبر 2025 کے دوران 1266 ارب روپے کی ریکارڈ ٹیکس وصولی کی ہے جو گزشتہ سال اسی مدت میں 1110 ارب روپے کی وصولی کے مقابلے میں 14 فیصد زائد ہے، اندرونِ ملک محصولات میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ امپورٹ اسٹیج پر ٹیکس وصولیوں میں بھی 12 فیصد اضافہ سامنے آیا، ایل ٹی او کراچی کی جانب سے ڈومیسٹک انکم ٹیکس کی وصولی 21 فیصد اضافے کے ساتھ 599 ارب روپے تک پہنچ گئی، اسی طرح نیٹ سیلز ٹیکس کی مد میں 10 فیصد ترقی کے نتیجے میں 168 ارب روپے وصول کیے گئے جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی مد میں 31 فیصد کے نمایاں اضافے سے 79 ارب روپے کی وصولی لکھی گئی، حکام کے مطابق معیشت کے مختلف شعبوں میں بہتری اور موثر نگرانی کے باعث ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے اور توقع ہے کہ مالی سال کے بقیہ سات مہینوں میں بھی ایف بی آر کے نئے ممبر انکم ٹیکس، فیڈرل ایکسائز و سیلز ٹیکس زبیر بلال کی قیادت میں بھی زیادہ سے زیادہ محاصل کی وصولیوں کا یہ مثبت رجحان برقرار رہے گا۔
اہم خبریں سے مزید